Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سعودی عرب میں اتوار کو سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ

21 قیراط ایک گرام سونا 206.59 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار18 جون کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 206.59 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ سنیچر کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 206.56 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 236.07 ریال، 22 قیراط ایک گرام 216.40 اور18 قیراط 177.05 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,982.97 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,077.39 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,266.25 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔

شیئر: