Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دو سالہ ترک بچی روٹ ٹو مکہ انشیٹو کی سب سے کمسن عازم حج 

بچی کے والد کا کہنا ہے روٹ ٹو مکہ انشیٹو کی سہولت سے حوصلہ ملا ( فوٹو: ایس پی اے)
ترکیہ کی دو سالہ  بچی ماری جیکجن ’روٹ ٹو مکہ ‘ انشیٹو  سے فائدہ اٹھانے والی سب سے کمسن ترک عازم حج  بن گئی ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق 2021 میں پیدا ہونے والی  بچی ماری جیکجن نے اپنے والدین کے ہمراہ استنبول ایئرپورٹ سے سعودی عرب پہنچیں بعد ازاں عازمین کے ہمراہ مقدس مقامات کی زیارت کی۔
ترک بچی کے والد کا کہنا ہے کہ ’سفر حج پر بچی کو ہمراہ  لانے کا پروگرام سوچ سمجھ کر بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ’ ہمیں معلوم تھا کہ  استنبول سے مکہ مکرمہ اور پھر منی، مزدلفہ اورعرفات تک کا سفر مشکل ہوگا تاہم روٹ ٹو مکہ انشیٹو کی سہولت سے حوصلہ ملا‘۔
’ہماری خواہش تھی کہ بچی کمسنی میں ہی ارض مقدس کی فضاؤں میں سانس لے۔ مسجد الحرام اور مشاعر مقدسہ کے صحنوں میں چلنے سے اس کی زندگی کی شروعات ہو‘۔ 
بچی کے والد کا کہنا ہے کہ کمسنی میں سفر حج کی یادیں بیٹی کی یادداشت کا اٹوٹ حصہ بن جائیں گی۔ وہ حجاج  سے تلبیہ سنے گی تو اس کے بول اسے زندگی بھر اللہ  تعالی سے جوڑے رکھنے کا باعث بن جائیں گے۔ 

شیئر: