Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی سفیر سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی اسلام آباد میں ملاقات

پاکستان کے  وزیر داخلہ  رانا ثناء الله نے اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی ہے۔
سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے موضوعات اور دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دریں اثنا سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر براٸے مذہبی امور، بین المذاہب ہم آہنگی طلحہ محمود بھی موجود تھے۔
سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران خوشگوار گفتگو  ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

شیئر: