Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ویژن گلف 2023 : فرانسیسی کمپنیوں کے لیے خلیجی ممالک میں تجارتی شراکت داری

تجارت، کھیل اور ثقافت کے تعاون کے فروغ کے لیے پلیٹ فارم  فراہم کیا گیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
فرانسیسی وزیر برائے معیشت، مالیات اور صنعتی اور ڈیجیٹل خودمختاری برونو لی مائر نے منگل کو پیرس میں ویژن گلف ایونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بزنس کانفرنس فرانس اور خلیجی ریاستوں کے درمیان تجارتی تعلقات کی نمائندگی کرتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بزنس کانفرنس کے موقع پر اس افتتاحی تقریب کا مقصد خلیج تعاون کونسل کے علاقے میں یورپی ملک اور اس کے شراکت داروں کے درمیان تجارتی شراکت داری کے مواقع  مہیا کرنا ہے۔
بزنس کانفرس کے پہلے دن اہم اقتصادی ماہرین، حکومتی وزراء، چھوٹے کاروباری منتظمین، سٹارٹ اپس کے نمائندوں اور سینئر ایگزیکٹوز سمیت 700 سے زائد افراد نے شرکت کی، جن میں خلیج سے 350 افراد شامل تھے۔
اس تقریب میں تجارت، کھیل اور ثقافت کے علاوہ توانائی اور ماحولیات سے منسلک وسیع شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم  فراہم کیا گیا ہے۔
اس موقع پر فرانسیسی وزیر برونو لی مائر نے مندوبین کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے صحت، بہبود اور اقتصادی استحکام کو لاحق خطرات کے پیش نظر خلیجی ممالک کو سبز توانائی کی منتقلی، گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج کم کرنے اور پانی کی بچت کے موضوع پر اہم کردار ادا کرنا ہے۔

بزنس کانفرس کے پہلے دن اقتصادی ماہرین سمیت 700 افراد نے شرکت کی۔ فوٹو عرب نیوز

فرانسیسی وزیر نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کو ان چیلنجوں کے اعتراف اور ان سے نمٹنے کے لیے ضروری وسائل کو متحرک کرنے کی ضرورت کے پیش نظر اس سال نومبر میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
برونو لی مائر نے بتایا کہ فرانس اور جی سی سی ممالک کے درمیان گزشتہ کئی برسوں میں اہم سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

شیئر: