Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

سعودی وزیر ثقافت سے ریاض میں فرانسیسی ہم منصب کی ملاقات

ثقافت کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں فرانس کی وزیر ثقافت ریما عبدالمالک نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسیی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر ثقافت نے فرانسیسی ہم منصب کا سعودی عرب میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور فرانس مختلف شعبوں میں گہرے تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں۔
اس موقع پر ثقافت کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے مفادات کے حصول میں معاون طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرا نے سعودی عرب اور فرانس کے درمیان ثقافتی تعاون کے مختلف پہلووں پر بات چیت کی۔

دونوں ملک تاریخی مقامات کی تلاش کے لیے مشترکہ پروگرام بھی کررہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے کہ دونوں ملکوں نے 2021 میں ثقافتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کا معاہدہ کیا تھا۔  فلموں، ورثے، فن تعمیر، ادب اور بصری آرٹ سمیت مختلف شعبوں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
2018 میں ایک اور تاریخی معاہدہ کیا جس کا مقصد العلا کمشنری کو جدید خطوط پر استوار کرنا، اس کے ثقافتی اور تاریخی پہلووں کو فروغ دینا ہے۔
دونوں ملک مملکت میں تاریخی مقامات کی تلاش اور مطالعے  کے لیے مشترکہ پروگرام بھی کررہے ہیں۔
اس موقع پر معاون وزیر ثقافتی راکان بن ابراہیم الطوق اور سیکریٹری بین الاقوامی ثقافتی تعلقات انجینیئر عبدالرحمن بن فہد الکنعان بھی موجود تھے۔

شیئر: