Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

دبئی میں سریا چوری کرنے کی کوشش، کمپنی ڈرائیور کو سزا

سیکیورٹی گارڈ نے موبائل کیمرے سے ملزمان کی وڈیو بنالی تھی (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات دبئی میں زیر تعمیرعمارت کے سیکیورٹی گارڈ نے موبائل کیمرے کی مدد سے چوری کی واردات ناکام بنادی۔ کمپنی کا ڈرائیورملوث تھا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق کمپنی کے ڈرائیور نے زیر تعمیرعمارت کے احاطے میں موجود سریا سکریپ کے تین تاجروں کے ہاتھوں فروخت کرنے کی کوشش کی تھی۔
سیکیورٹی گارڈ نے اپنے موبائل کیمرے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور ملزمان کی وڈیو بنالی تھی۔ جیسے ہی ملزمان کو خطرہ محسوس ہوا وہ مسروقہ سریا چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ 
دبئی پولیس نے کمپنی کے ڈرائیور اور تینوں مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
دبئی فوجداری عدالت نے ڈرائیور کو قید کی سزا سنائی ہے اور سزا مکمل ہونے پر بے دخلی کا حکم بھی دیا۔ سریا خریدنے والوں کو بری کردیا گیا۔ 

شیئر: