Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

الباحہ ریجن میں ڈوبنے والے بچے کی نعش مل گئی

وادی تربہ کی ندی میں بچے کے ڈوبنے کی اطلاع ملی تھی ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے الباحہ ریجن کی کمشمری المندق میں ایک ندی میں ڈوبنے والے بچے کی نعش تلاش کرلی گئی۔ 
سبق نیوز نے ریجنل شہری دفاع کے حوالے سے بتایا کہ المندق کمشنری کی وادی تربہ کی ندی میں بچے کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ 
شہری دفاع  نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ  اطلاع ملنے پرادارے کے  یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے اور بچے کی تلاش شروع کردی۔ 
شہری دفاع کی غوطہ خورٹیم نے بچے کی نعش برآمد کرلی جسے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ 

شیئر: