Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

محکمہ پاسپورٹ ریاض کے عہدیدار بیٹے کو بچاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک

 بریگیڈیئر سالم کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے (فائل فوٹو: العربیہ)
سعودی محکمہ پاسپورٹ ریاض کے عہدیدار بریگیڈیئر سالم بن مسلم آل عبید السھلی اپنے دس سالہ بیٹے کو سمندر میں ڈوبنے سے بچاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ 
 بریگیڈیئر سالم بن مسلم آل عبید السھلی کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ کے مطابق بریگیڈیئر سالم بن مسلم آل عبید السھلی مشرقی سعودی عرب کے ساحل نصف القمر پر فیملی کے ساتھ سیر کے لیے گئے تھے۔
’دس سالہ بیٹا تیراکی کررہا تھا جب وہ ڈوبنے لگا تو بریگیڈیئر سالم  بیٹے کو بچانے آگے بڑھے مگر خود گہرے پانی میں ڈوب گئے‘۔ 
مقامی شہریوں نے سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر سالم بن مسلم آل عبید السھلی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ’ وہ زندگی بھر ایثار کا مظاہرہ کرتے رہے۔ ان کی زندگی کا اختتام بھی ایثار پر ہی ہوا۔ وہ ہر دلعزیز تھے۔ ضرورت مندوں کے کام آتے تھے‘۔ 
بریگیڈیئر سالم کے بھائی فیحان نے بتایا کہ’ بھائی کی موت الخبر میں واقع ہوئی۔ ان کی عمر 52 برس تھی۔ ریاض محکمہ پاسپورٹ میں اعلی عہدے پر فائز تھے‘۔ 

شیئر: