Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شاہ رخ و سلمان کیساتھ فلم نہیں بناسکتی، انوشکا

ممبئی .... بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور پروڈیوسر انوشکا شرماکا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو لے کر فلم نہیں بنا سکتیں۔ انوشکا کی فلم ’پھلوری‘ رواں برس ریلیز ہوئی ہے۔جب انوشکا سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے پروڈکشن کی فلم میں بالی ووڈ کی ’خان تکڑی‘ شاہ رخ، سلمان اور عامر میں سے کسی کو کیوں نہیں لیتیں تو انہوں نے سیدھا جواب دیا ”فی الحال جس طرح کی کہانیوں پر ہم فلم بنارہے ہیں ان میں کسی بھی سپراسٹار کو نہیں لیا جا سکتا۔ این ایچ۔10 اور پھلوری دونوں ہی سپراسٹار والی فلمیں نہیں تھیں“۔ تینوں خان کو فلم میں لینے کی بات پر انوشکا نے کہا ، کل اگر ہم کوئی کہانی لکھتے ہیں جس میں ہمیں سپراسٹارز کی ضرورت ہو تو میں خان یا دوسرے سپراسٹارس سے ضرور رابطہ کروں گی۔ لیکن میرے پاس ان کے لائق کہانی ہونی چاہئے۔ میں خصوصی طور پر کسی فنکار کےلئے کہانی نہیں لکھ سکتی۔

شیئر: