Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ارملا اور لکڑی کی کاٹھی

ممبئی .... بالی وڈ اداکارہ ارملا ماتونڈکر کا کہنا ہے کہ ان پر فلمایا گیا یہ نغمہ ’لکڑی کی کاٹھی‘ آج بھی بچے بہت شوق سے سنتے ہیں اوراسے اپنے سے قریبی محسوس کرتے ہیں۔ شیکھر کپور کی فلم ’معصوم‘ کا نغمہ ’لکڑی کی کاٹھی... کاٹھی پہ گھوڑا‘ کی ایک مرتبہ پھر سے روچی نرائن نے اپنی انیمیشن فلم ’ہنومان دا دمدار‘ میں استعمال کیا ہے۔ یہ نغمہ ارملا پر فلمایا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک ایسا نغمہ ہے جسے بچے آج بھی بڑے شوق سے سنتے ہیں اور اس سے جڑا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ ارملا نے کہا کہ گلزار صاحب نے اسے اتنا زندہ جاوید لکھا ہےکہ آج بھی اس میں وہی تازگی اور شگفتگی نظر آتی ہے۔ ارملا نے کہا کہ” وہ جہاں رہتی ہیں وہاں ان کی نئی نسل کے جتنے بھی بچے انہیں دیکھتے ہیں، وہ یہ نغمہ گنگنانے لگتے ہیں“۔

شیئر: