Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

فرانس سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پرپابندی 

پابندی عالمی ادارہ صحت کی سفارش پرعائد کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے فرانس سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کردی۔ 
اخبار24 کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ پابندی کا فیصلہ عالمی ادارہ صحت  کی جانب سے جاری ہونے والی اس رپورٹ کی بنیاد پر کیا  گیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ فرانس میں برڈ فلو بڑے پیمانے پر پھیل گیا ہے۔ 
یاد رہے کہ ایس ایف ڈی اے نے حال ہی میں پولینڈ اور ارجنٹینا سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر عائد عارضی پابندی ختم کردی تھی۔ 

شیئر: