Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

فرانس سے پولٹری مصنوعات کی درآمد پر پابندی 

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے فرانس سے انڈوں اور مرغی کے گوشت درآمد کرنے پر پابندی عائد کردی۔ 
اخبار 24 کے مطابق ایس ایف ڈی اے نے توجہ دلائی کہ پابندی جانوروں کے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کی بنیاد پر عائد کی گئی ہے جس میں توجہ دلائی گئی تھی کہ فرانس  میں مرغیوں میں بیماری پھیلی ہوئی ہے۔ 
ایس ایف ڈی اے نے  فرانس سے انڈوں، مرغی کے گوشت اور اس سے بنی اشیا پر عارضی پابندی لگائی ہے۔

شیئر: