Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

پیر 29 مئی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ ریکارڈ جس کے بعد اس کی نئی قیمت 285.42روپے ہوگئی ہے۔
پیر کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76.10 اماراتی درہم 77.72، بحرینی دینار 757.07، عمانی ریال 742.30، کویتی دینار 927.69 اور قطری ریال کی قیمت 78.30 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں  پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 313 اور قیمت فروخت 316 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید   82.8اور قیمت فروخت 83.6 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 84.6 اور قیمت فروخت 85.5 روپے رہی۔

شیئر: