صوبہ خیبر پختونخوا میں بنوں، لکی مروت، وانا اور جنوبی اضلاع میں تمباکو ڈیلروں کے ساتھ معاہدے کے بعد نسوار کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے دی گئی ہے۔
مہنگائی کی وجہ سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد خیبر پختونخوا میں اب نسوار کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مقامی ڈیلروں نے تمباکو پر ٹیکس لگنے کے بعد حکومت سے قیمتوں پر نظرثانی کی اپیل کی جس پر انتظامیہ نے قیمت بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی۔
مزید پڑھیں
-
ڈیزل ٹینکر میں ’نسوار‘ سمگل کرنے کی کوشش ناکامNode ID: 497286
-
خیبرپختونخوا میں نسوار کی قیمت بڑھانے کا معاہدہNode ID: 603236
انتظامیہ کے ساتھ متعدد بار مذاکرات کی ناکامی کے بعد تمباکو ڈیلروں اور نسواروں فروشوں نے آپس میں ایک معاہدہ کیا جس کے تحت نسوار کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کر کے 20 روپے کی پوڑی 30 روپے کی کر دی گئی۔
معاہدے پر ضلع بنوں، لکی مروت، ٹانک، وانا، میرعلی، کوہاٹ اور جنوبی اضلاع کے دیگر بازاروں کے نسوار فروشوں نے دستخط کیے۔
بنوں کے نسوار فروش مکمل شاہ نے اردو نیوز کو بتایا کہ مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے اور نسوار کی وہی پرانی قیمت چل رہی ہے حالانکہ تمباکو پر ٹیکس کی وجہ سے ہمیں فائدے کی بجائے نقصان ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیمیکل کا ریٹ اور بجلی کی قیمت بھی بڑھ چکی ہے۔
’مزدورں کو جو پہلے دیہاڑی دیا کرتے تھے اب اس سے زیادہ دینی پڑ رہی ہے اب یا نسوار کا وزن کم کرنا تھا یا اس کی قیمت بڑھانی تھی۔ ہم نقصان کے لیے تو کاروبار نہیں کرتے ہیں۔ انتظامیہ کو کچھ تو سوچنا چاہیے آخر یہ بھی ایک کاروبار ہے، تاجروں سے مل کر یہ مسئلہ حل کرنا چاہیے۔‘












