Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 11 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   11, 2025
ہفتہ ، 11 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   11, 2025

خان ہشام بن صدیق اور چینی سفیر کی ملاقات

 
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) سفیر پاکستان ایڈمرل ( ر) خان ہشام بن صدیق کی سعودی عرب میںمتعین چینی سفیر لی ہگسن سے ملاقات ہوئی۔ سفیر پاکستان چائنہ ایمبیسی پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔دونوں سفراءکے مابین ملاقات میں لی ہگسن نے کہا کہ پاک چائینہ دوستی مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر قائم ہے۔آنے والے دور میں پاک چین دوستی مزید مضبوطی کی جانب گامزن ہوگی۔انہوں نے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقعہ پر سفیر پاکستان نے اپنے ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام پاک چین دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ملاقات میں دونوں ملکوں کی جانب سے دیگر اہم سفارتی عملہ بھی شریک تھا۔

شیئر: