بحرین اور قطر کے درمیان براہ راست پروازویں 25 مئی سے دوبارہ شروع ہوجائیں گی جس پر دونوں ملکوں کے حکام نے اتفاق کیا تھا۔
بحرین کی خبر رساں ایجنسی (بی این اے ) کے مطابق بحرین اور قطر کے درمیان پروازوں کی بحالی دونوں برادر ملکوں اورعوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فریم کے اندر آتی ہے۔
پروازوں کی بحالی دونوں ملکوں کی قیادت اورعوام کی مشترکہ خواہش کو بھی پورا کرتی ہے۔
یاد رہے کہ عرب ممالک کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ ختم کیے جانے کے دو سال بعد براہ راست پروازیں بحال کی جا رہی ہیں۔
جنوری 2021 میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر پر عائد ساڑھے تین سالہ پابندی ختم کی تھی۔