Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

سعودی عرب میں سنیچر کو بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان

 21 قیراط ایک گرام سونا 212.04 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا ( فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر 13 مئی کو کاروبار کے آغاز پر دوسرے دن بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 212.04 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ جمعے کو سونے کے نرخ 212.15 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 242.34 ریال، 18 قیراط 181.75 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,035.63 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,132.56 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,326.43 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔

شیئر: