Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026
منگل ، 24 مارچ ، 2026 | Tuesday , March   24, 2026

سعودی ولی عہد سے امریکہ، امارات اور انڈیا کے سکیورٹی ایڈوائزرز کی ملاقات

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کی شام متحدہ عرب امارات، امریکہ اور انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات ہوئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ تہنون بن زید النہیان، امریکہ کے جیک سلیوان اور انڈیا کے اجیت ڈوول کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ، خطے کی ترقی اور استحکام کے حوالے سے بات چیت کی۔
اجلاس میں دیگر سینیئر امریکی حکام نے بھی شرکت کی۔

شیئر: