Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جمعہ کو مملکت میں چاند گرہن ہوگا 

گرہن کا دورانیہ چار گھنٹے سے زیادہ کا ہوگا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرۃ نے کہا ہے کہ جمعہ 5 مئی 2023 کو چاند گرہن ہوگا۔ 
سبق نیوز کے مطابق ماہرفلکیات ابو زاہرۃ نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ چاند گرہن کا سلسلہ چار گھنٹے  18 منٹ تک رہے گا۔
چاند کا  96 فیصد حصہ کرہ ارض کے سایہ نما دائرے میں داخل ہوجائے گا۔ یہ صورتحال گرہن کے نقطہ عروج پر پہنچنے پر پیش آئے گی۔ 
ابو زاہرۃ نے توجہ دلائی کہ اس قدر گہرا چاند گرہن اس سے قبل آخری بار جنوری  2020 میں  ہوا تھا۔ 
ابوزاہرۃ نے توجہ دلائی کہ چاند گرہن مکہ مکرمہ کے مقامی وقت کے مطابق 6 بجکر 14منٹ پر شروع ہوگا۔  چاند گرہن نقطہ عروج کو 8 بجکر  22منٹ پر پہنچے گا اور  10 بجکر 31 منٹ پر چاند گرہن ختم ہوجائے گا۔ 

شیئر: