Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی عرب میں چاند گرہن کب، دورانیہ کتنا ہوگا؟

مختلف ممالک میں دورانیہ مختلف ہوگا جو 5 گھنٹے تک ہو سکتا ہے( فائل فوٹو العربیہ) 
سعودی عرب میں فلکیاتی کمیٹی کے سربراہ انجینئرماجد ابوزاھرۃ کا کہنا ہے کہ’ پیر 16 مئی کو مملکت کے مغربی علاقوں میں جزوی طور پرچاند گرھن ہو گا۔ مختلف ممالک میں اس کا دورانیہ مختلف ہوگا جو 5 گھنٹے تک ہو سکتا ہے‘۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق انجینئرماجد ابوزاھرۃ نے مزید کہا کہ ’جزوی طور پر ہونے والا چاند گرہن سورج نکلنے سے قبل تک رہے گا جو مکہ مکرمہ وقت کے مطابق 5 بج کر28 منٹ ہوگا‘۔ 
ابوزھرۃ کا مزید کہنا تھا کہ’ مملکت کے مغربی ریجن کے مختلف شہروں میں ہونے والے جزوی چاند گرھن کا دورانیہ بھی مختلف رہے گا جس کے مطابق مکہ مکرمہ میں 15 منٹ، مدینہ منورہ میں 10، جدہ 16، رابغ 13، بینبع 14، تبوک 13، ابھا 6 اور جازان میں 8 منٹ ہو گا‘۔  

شیئر: