Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

آب زم زم کی فروخت کےلیے نیٹ ورک میں توسیع

ایک شخص کوچارکین خریدنے کی اجازت ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کی نیشنل واٹر کمپنی نے آب زمزم کی فروخت کے لیے نیٹ ورک میں توسیع کا اعلان کردیا گیا۔ مختلف شہروں میں مقرر تجارتی اسٹورز سے آب زم زم خریدا جاسکے گا۔ 
اخبار  24 کے مطابق نیشنل واٹر کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچ لٹر والے آب زمزم کے کین آب زمزم پروجیکٹ ہیڈکوارٹر کے علاوہ  مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ میں سپراسٹورز جن میں پانڈا، بن داؤد اور دانوب تجارتی مراکز شامل ہیں کی کسی بھی شخ سے حاصل  کیا جاسکتا ہے۔ 
نیشنل واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو زیادہ سے زیادہ  آب زمزم کے چار کین حاصل کرنےکی اجازت ہے۔ ایک  کین کی قیمت ساڑھے پانچ ریال ہے اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔ 
واضح رہے اس سے قبل صرف پانڈا سپراسٹور میں ہی آب زم زم کے کین فراہم کیے جاتے تھے تاہم اب مزید دواسٹورز کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو آب زم زم حاصل کرنے میں سہولت ہو۔

شیئر: