Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

حجاج  کو آب زم زم لے جانے کی اجازت

ایک حاجی ایک کین لے جاسکتا ہے۔ (فوٹو سبق)
کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام واپس جاتے ہوئے زم زم کا ایک کین اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زم زم کا کین سول ایوی ایشن کے ضوابط کے مطابق ہونا چاہیے۔ کین ایئرپورٹ سے ہی خریدا جائے جو مقررہ سفری شرائط کے حساب سے تیار کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حجاج کرام زم زم کے کین یا بوتلیں اپنے سامان کے ساتھ نہ رکھیں بلکہ مخصوص پیکنگ کے کین کو کارگو کریں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: