Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

امریکی صدر کانفرنسوں میں شرکت کے علاوہ عالمی مرکز کا افتتاح کریں گے

ریاض: ریاض کانفرنس کی آفیشل ویب سائٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران جدول جاری کردیا ہے۔ جدول کے مطابق امریکی صدر کی ہفتہ 20مئی کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے ساتھ متعدد ملاقاتیں ہوں گی جن کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اسی دن امریکی صدر کی اسلامی اتحادی ممالک برائے انسداد دہشت گردی کے سربراہوں کے ساتھ کانفرنس ہو گی۔ ہفتہ کو سعودی تہذیب وثقافت کی عکاسی کے لئے خصوصی میلہ منعقد ہوگا جس میں مختلف ادوار میں سعودی عرب میں فن کی ترقی کا سفر دکھایا جائے گا۔اس کے ساتھ سعودی ، امریکن ایگزیکٹو کانفرنس کا بھی انعقاد ہوگا۔اس کانفرنس کا مقصد سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا فروغ ہوگا۔20مئی کو امریکی صدر شاہ عبد العزیزتاریخی سینٹر کا دورہ کریں گے۔اگلے دن اتوار 21مئی کو امریکی صدر کی ملاقات جی سی سی اور عرب ممالک کے سربراہوں کے ساتھ ہو گی۔ سربراہ کانفرنس میں خطے کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے گا۔اسی دن امریکی صدر ٹویٹ کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے جہاں دیگر سربراہوں کے ساتھ دہشت گردی اور سائبر کرائم کے موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔اتوار20مئی کو امریکی صدر عالمی مرکز برائے انسداد فکری انحراف کا افتتاح کریں گے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: