Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

عازمین حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں: وزیر مذہبی امور

وفاقی وزیر مذہبی امور آج مدینہ منورہ میں سعودی وزارت مذہبی امور کے ذمہ دران سے  ملاقاتیں کریں گے۔ (فوٹو: اے پی پی)
وفاقی وزیر مذہبی امور سنیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستانی حجاج کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی کے بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
وزارت مذہبی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مکہ میں حج انتظامات کے حوالے سے  صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے طلحہ محمود نے کہا کہ اس سال حجاج کو عرفات میں خیموں، خوراک اور سفری سہولیات اور رہائش کی بہتر سے بہتر کم اخراجات میں سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس مقصد کے لیےمسلسل دن  ڈی جی حج  اور ڈائریکٹر حج سے بریفنگ لے رہے ہیں اور سعودی حج منسٹری کے ذمہ دران سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال حج مکمل گنجائش پر ہو گا۔
’اس سال میری خواہش ہے کہ حج معاونین پاکستان سے کم اور زیادہ مقامی لگائے جائیں جن کو زبان اور راستوں کا علم ہو۔ کم سے کم اخراجات میں بہتر سے بہتر حاجیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جا کر تمام تر انتظامات میڈیا کے سامنے رکھوں گا اور وزیراعظم اور کابینہ کو بھی آگاہ کروں گا۔
دریں اثنا وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور محمد طلحہ مکہ میں حج انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اگلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور آج مدینہ منورہ میں سعودی وزارت مذہبی امور کے ذمہ دران سے  ملاقاتیں کریں گے۔
 

شیئر: