Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مدینہ منورہ کے تاریخی مقامات میں زائرین کی خصوصی دلچسپی

احد کی جامع مسجد میں توسیع کے بعد 15 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگئی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
مدینہ منورہ میں بیرون اوراندرون مملکت سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد عید الفطرکے موقع پرتاریخی مقامات کی زیارت کررہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق بیرون اوراندرون مملکت سے مدینہ منورہ میں موجود زائرین کی بڑی تعداد عید الفطرکے موقع پریہاں کے تاریخی مقامات کی سیرمیں مصروف ہیں۔ زائرین ان مقامات پریادگاری تصاویر بھی بنا رہے ہیں علاوہ ازیں ان مقامات کی تاریخ کے بارے میں بھی معلومات حاصل کررہے ہیں۔
آنے والے زائرین احد کے میدان میں ’الرماہ‘ پہاڑی کے علاوہ ان مقامات پربھی تصاویر بنا رہے ہیں جن کی اسلامی تاریخ میں اہمیت ہے۔
احد کے مقام پرموجود جامع مسجد الشہدا کی توسیع مکمل ہونے کے بعد اس میں 15 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے زائرین کوکافی سہولت ہوئی۔
بیرون مملکت سے آنے والے زائرین مسجد قبا میں بھی نوافل ادا کرنے خاص طورپرجاتے ہیں۔ اسلام میں مسجد قبا کی بڑی اہمیت ہے جو ہجرت نبوی کے بعد نبی اکرم ﷺ نے تعمیرکرائی تھی۔ مسجد قبا اوراطراف کی سب سے بڑی توسیع کا عمل جاری ہے۔

بیرون مملکت سے آنے والےزائرین کی بڑی تعداد مدینہ منورہ میں موجود ہے(فوٹو، ایس پی اے)

زائرین مسجد القبلتین کی بھی زیارت کرتے ہیں اوروہاں دورکعت نماز نفل ادا کرنے کے بعد دیگر مقامات جن میں غزوہ خندق بھی شامل ہیں پرجاتے ہیں۔ جس مقام پرغزوہ خندق ہوئی تھی اب سے ’سبع مساجد ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
مدینہ منورہ میں دیگرتاریخی مقامات ومساجد جن میں ’مسجد الغامہ ‘ ، مسجد الاجابہ، مسجد ابی بکرالصدیق ، مسجد السقیا کے علاوہ بئرغرس بھی شامل ہے کی زیارت کررہے ہیں۔

شیئر: