Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

غیر قانونی طور پر انویسٹمنٹ فنڈ چلانے پر ایک شخص کو سزا

’الزام ثابت ہونے پر 30 ہزار ریال جرمانہ اور قید کی سزا سنائی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عدالت نے غیر قانونی طور پر انویسٹمنٹ فنڈ چلانے پر ایک شخص کے خلاف فیصلہ کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے انویسٹروں کے فنڈ چلانے اور ان سے منافع وصول کیاہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص پر الزام ثابت ہونے پر 30 ہزار ریال جرمانہ اور قید کی سزا سنائی گئی ہے‘۔
’عدالتی کارروائی کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص کے پاس نہ اجازت نامہ ہے اور وہ ہی وہ انویسٹمنٹ فنڈچلانے کی اہلیت رکھتا ہے‘۔
’اس کے باوجود اس نے متعدد افراد سے فنڈ وصول کیا اور انہیں طے شدہ اتفاق کے مطابق منافع دیا ہے‘۔

شیئر: