مکہ میں 330 عید گاہیں تیار، صفائی اور تیاری کے لیے 860 کارکن مامور
’عید گاہوں کی صفائی اور تیاری کے لیے 860 صفائی کارکن مختص کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ میونسپلٹی نے شہر بھر میں 330 عید گاہیں تیار کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’عید گاہوں کی صفائی اور تیاری کے لیے 860 کارکن مامور کیے ہیں۔‘
’عید گاہوں کی صفائی ستھرائی اور تیاری کے لیے بلدیہ نے مختلف آلات استعمال یئے ہیں۔‘
’جبکہ نمازیوں کی گاڑیوں کے لیے وسیع پارکنگ بھی تیار کی ہے۔‘
ویب سائٹ کے مطابق ’نمازیوں کی سہولت اور آرام کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی جبکہ عید گاہ جانے والے راستوں پر بھی صفائی کارکنوں کو مامور کردیا گیا ہے۔‘
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر کی بڑی جامع مساجد کے باہر بھی نمازیوں کے لیے انتظام کیا گیا ہے۔‘