جمعرات کو عید کا چاند نظر آنا ممکن نہیں: ماہر
’جمعرات کو ننگی آنکھ سے تو کجا جدید ترین دوربینوں کی مدد سے بھی چاند کا نظر آنا ممکن نہیں‘ ( فوٹو: سبق)
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے سربراہ انجینئر محمد شوکت نے کہا ہے کہ جمعرات کو عید کے چاند کا نظر آنا ممکن نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہاہے کہ ’فلکی حساب سے عید ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب سمیت بیشتر عرب اور اسلامی ممالک جمعرات کو عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں گے‘۔
’تاہم اس دن ننگی آنکھ سے تو کجا جدید ترین دوربینوں کی مدد سے بھی چاند کا نظر آنا ممکن نہیں‘۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ جمعرات 29 رمضان المبارک کو عید کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں‘۔
’چاند نظر آنے پر قریبی عدالت میں اپنی گواہی کااندراج کرانا ہوگا‘۔