Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

آرامکو کے چار فیصد حصص کی ملکیت سنابل کمپنی کو دینے کا فیصلہ

’سنابل انویسٹمنٹ کمپنی مکمل طور پر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرامکو کمپنی میں ریاست کی ملکیت میں سے 4 فیصد حصص سنابل انویسٹمنٹ کمپنی کو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سنابل انویسٹمنٹ کمپنی مکمل طور پر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ آرامکو میں حکومت سب سے بڑی شیئر ہولڈر کے طور پر باقی رہے گی۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’سعودی آرامکو میں ریاست کے حصص کے کچھ حصے کی ملکیت کی منتقلی مملکت کے ان اقدامات کے تسلسل کے طور پر سامنے آئی ہے جس کا مقصد طویل مدت میں قومی معیشت کو مضبوط کرنا، اس کے وسائل کو متنوع بنانا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے‘۔
’یہ اقدامات سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے‘۔

شیئر: