Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی کرکٹ  فیڈریشن مملکت اور اس سے باہر کرکٹ کے امکانات پر پرجوش

کرکٹ کی ترقی کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مواقع  تلاش کرنا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے مملکت اور دنیا بھر میں کرکٹ کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا  ارادہ ظاہر کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس کا مقصد کرکٹ کی ترقی کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مواقع  تلاش کرنا ہے۔
سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ اس کی  توجہ نچلی سطح پر ایک مضبوط پروگرام بنانے پر مرکوز ہے تاکہ شراکت میں اضافہ ہو اور ایک عالمی معیار کا انفراسٹرکچر بنایا جا سکے جو ملک کو مستقبل میں مارکی ایونٹس کی میزبانی کرنے کے قابل بنائے‘۔
سعودی کرکٹ  فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل السعود نے کہا کہ ’ ہم سعودی عرب اور اس سے باہر کرکٹ کی استعداد کے بارے میں پرجوش ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ کرکٹ کو بلند کرنے، کھلاڑیوں کی اگلی نسل کو متاثر کرنے اور اپنے ارد گرد کی دنیا میں ایک مثبت اثر پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے‘۔
سعودی کرکٹ  فیڈریشن کے چیئرمین  کا مزید کہنا تھا کہ ’ ہم جانتے ہیں کہ بہت زیادہ قیاس آرائیاں ہیں اور تمام فریقین کی دلچسپی کو سمجھتے اور ان کی تعریف کرتے ہیں‘۔
سعود بن مشعل السعود نے کہا کہ’  ہم اپنے سفر کو شفاف انداز میں انجام دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے ہر فیصلے کو کرکٹ کمیونٹی کے بہترین مفادات کے ساتھ آگے بڑھاتے ہیں۔ ہم مختلف سٹیک ہولڈرز اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کرکٹ ایکو سسٹم تیار کرنے کے لیے بے چین ہیں جس سے ہر کوئی لطف اندوز ہو گا‘۔
سعودی کرکٹ  فیڈریشن کرکٹ کی طویل مدتی ترقی اور کامیابی کے لیے وقف ہے اور آنے والے مہینوں میں اپنی حکمت عملی کے بارے میں مزید معلومات کا اشتراک کرنے کی منتظر ہے۔

شیئر: