سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ، عالمی منڈی میں کمی
21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 212 ریال رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ 7 اپریل کو گزشتہ روز کے مقابلے میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان پایا گیا۔
عاجل نیوز کے مطابق جمعہ 7 اپریل 2023 کو مملکت کی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت 242.29 ریال رہی جبکہ جمعرات 6 اپریل کو242.08 ریال تھی۔
مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا 21 قیراط سونے کے نرخوں میں بھی گزشتہ روز کے مقابلے میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
سعودی عرب کی مرکزی گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط ایک گرام سوانے کے نرخ 212.01 ریال رہے جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 211.82 ریال تھی۔
مارکیٹ میں 18 قیراط ایک گرام سونا 181.72 ریال میں فروخت کیا گیا۔ 14 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 141.34 ریال رہی جبکہ 12 قیراط والے ایک گرام سونے کے نرخ 121.15 ریال رہے۔
ایک اونس سونا کا بسکٹ کی قیمت 7535 ریال جبکہ 21 قیراط والے 8 گرام سونے کی گنی کے نرخ 1696 ریال رہے۔