Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

سعودی گولڈ مارکیٹ میں تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں معمولی کمی

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 200.44 ریال ہوگئی( فوٹو: روئٹرز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ 15 مارچ 2023 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت کم ہو کر 200.44 ریال ہوگئی جو منگل کو کاروبار کے اختتام پر 200.76 ریال میں دستیاب تھا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا 229.07 ریال، 22 قیراط 209.99 اور18 قیراط 171.81 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ 
مملکت میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 1,924.23 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,015.86 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,199.12 میں دستیاب رہی۔

شیئر: