Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

سعودی وزیر صحت کا مسجد الحرام میں ہلال احمر کے ہیلتھ سینٹرز کا دورہ 

ہلال احمر نے پہلی مرتبہ بائیسکل صحت سروس کا بھی انتظام کیا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل  کو عمرہ زائرین کو ہلال احمر کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  سعودی وزیر صحت نے منگل کو مسجد الحرام میں ہلال احمر کے ہیلتھ سینٹرز کا دورہ کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ ہلال احمر نے پہلی مرتبہ بائیسکل صحت سروس کا انتظام کیا ہے۔
اس موقع پر وزیر صحت نے کہا کہ’ سعودی ہلال احمر سمیت مملکت کے تمام صحت ادارے ایک دوسرے کے تعاون سے زائرین کی خدمت کررہے ہیں اور اسے اپنے لیے اعزاز کا باعث سمجھتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ سعودی ہلال احمر کئی طرح سے زائرین کو خدمات فراہم کررہی ہے۔ صحت آگہی سے ابتدائی صحت خدمات تک تمام امور انجام دیے جا رہے ہیں۔
اس سال رمضان کے دوران خواتین رضا کاروں سمیت 900 سعودی نوجوان مسجد الحرام میں رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ہلال احمر کے رضاکار مسجد الحرام میں 30 مقامات پر موجود ہیں وہ جدید طبی آلات سے  لیس ہیں۔ 

شیئر: