Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شام کے زلزلہ متاثرین کو ہلال احمرامارات کا الیکٹرک وہیل چیئرز کا تحفہ

یہ میرے لیے دو نئے پاؤں کی طرح ہے اب میں جہاں چاہوں جا سکتا ہوں۔ فوٹو عرب نیوز
ہلال احمر امارات کی جانب سے شام میں فروری میں آنے والے ہولناک زلزلے سے متاثرہ افراد  کو طبی امداد  اور سہولیات کے علاوہ  الیکٹرک وہیل چیئرز تقسیم کی جا رہی ہیں۔
امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی وام کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  زلزلہ متاثرین کی امداد میں ضعیف افراد کے لیے ادویات اور غذائی سپلیمنٹس بھی شامل ہیں۔

الیکٹرک وہیل چیئرز وصول کرنے پر امارات ہلال احمر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

امارات ہلال احمر کی جانب سے تمام پروگرام شامی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر ترتیب دئیے گئے ہیں۔
شام کے علاقے الاذقیہ میں الیکٹرک وہیل چیئرز وصول کرنے پر شامی عوام نے رمضان المبارک میں اس خصوصی مدد پر متحدہ عرب امارات سے اظہار تشکر کیا ہے۔

شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے صحت کے علاوہ تعلیمی امدادی سامان بھی شامل ہے۔ فوٹو وام

وہیل چیئر حاصل کرنے والے شامی بچے زین العابدین نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے دو نئے پاؤں کی طرح ہے اب میں اس کی مدد سے جہاں چاہوں جا سکتا ہوں اور یہ مجھے تیزی سے آگے بڑھنے میں مدد کرے گی اور اس تحفے پر متحدہ عرب امارات اور امارات ہلال احمر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے شام میں زلزلہ متاثرین کے لیے امدادا کا سلسلہ جاری ہے جس میں صحت کے شعبے کے علاوہ تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے امداد بھی شامل ہے۔
 

شیئر: