Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو اماراتی صدر کا مکتوب موصول

اماراتی سفیر نے مکتوب ریاض میں شہزادہ فیصل بن فرحان کے حوالے کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کا مکتوب موصول ہوا ہے جو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مستحکم دوطرفہ تعلقات اور دونوں برادر ملکوں کے مختلف شعبوں میں مضبوط رشتوں کو مزید بہتر بنانے سے متعلق ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض میں متعین اماراتی سفیر شیخ نہیان بن سیف آل نہیان نے  مکتوب منگل کو دفتر خارجہ ریاض میں وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے حوالے کیا ہے۔ 
اس موقع پر اماراتی سفیر اور سعودی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دونوں برادر ملکوں کے تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔

شیئر: