Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

جدہ میں سیلز مین سے لاکھوں ریال لوٹنے والے ملزمان پکڑے گئے

ملزمان بھیس بدل کرغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں جدہ پولیس نے سیلزمین سے 6 لاکھ 20 ہزار ریال لوٹنے والے دو سعودی شہریوں اور ایک مقیم اردنی کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ امن عامہ نے اتوار کو بیان میں کہا کہ’ اردنی اور سعودی شہری بھیس بدل کرغیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے‘۔
امن عامہ کا کہنا ہے کہ ’ملزمان سے 6 لاکھ 20 ہزار ریال بازیاب کرلیے گئے۔ تینوں افراد کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: