Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ریاض میں دو افراد پر تشدد اور چھری سے حملے کے ملزمان پکڑے گئے

ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشین کے حوالے کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر امن عامہ)
سعودی محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ’ ریاض میں دو افراد پر تشدد اور چھری سے وار کرنے میں ملوث چھ افراد کو گرفتارکیا گیا ہے‘۔
عاجل ویب کے مطابق محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ’ تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو شناخت کے بعد پکڑا گیا‘۔
’ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشین کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سوشل میڈیا پر وٹیو شیئر کرنے والے کی تلاش جاری ہے۔ اسے انفارمیشن کرائم قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے گا‘۔
محکمہ امن عامہ کا کہنا ہے کہ ’وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا انفارمیشن کرائم کی خلاف ورزی ہے، اس کے مرتکب شخص کو سزا دی جائے گی‘۔

شیئر: