Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

مسجد الحرام اور اطراف میں گداگروں کے خلاف کارروائیاں جاری

زیر حراست افراد کےخلاف مزید تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی( فوٹو: عاجل)
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں محکمہ انسداد گداگری کی ٹیموں کی جانب سے مسجد الحرام اوراطراف میں گداگروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ 
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ انسداد گداگری کا کہنا ہے کہ پیشہ ورگداگر ماہ مبارک میں مسجد الحرام کی حرمت وتقدس کا بھی خیال نہیں رکھتے۔ 
محکمہ کی ٹیمیں مسجد الحرام کے اطراف بھی گداگروں کے خلاف مصروف ہیں۔
تفتیشی ٹیموں نے سعودی شہری سمیت متعدد غیرملکیوں کو گداگری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انہیں متعلقہ ادارے کے حوالےکیا ہے جہاں ان سے مزید تحقیقات کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

شیئر: