Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جمعرات 30 مارچ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 283.92 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں جمعرات کو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 30 مارچ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283.66 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 283.92 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
جمعرات کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر  75.56 اماراتی درہم 77.23، بحرینی دینار 752.27، عمانی ریال 736.75، کویتی دینار 924.78 اور قطری ریال کی قیمت  77.60 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں  بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 283.7 اور قیمت فروخت 286.75 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75.6 اور قیمت فروخت  76.4 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77.2 اور قیمت فروخت 77.9 روپے رہی۔

شیئر: