Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اسلام آباد میں پاک، سعودی تعلقات ویڈیو گرافی مقابلہ

’مقابلے میں شرکت کے لیے 114 مختصر ویڈیو موصول ہوئی ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے نے پاک، سعودی تعلقات ویڈیو گرافی  مقابلہ منعقد کیا ہے ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی میڈیا اتاشی کی نگرانی میں منعقد ہونے والے مقابلے میں جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ہیں۔
تقریب میں سعودی سفیر نواف المالکی اور پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے شرکت کی ہے۔
سعودی میڈیا اتاشی ڈاکٹر نایف العتیبی نے کہا ہے کہ ’مقابلے میں شرکت کے لیے 114 مختصر ویڈیو موصول ہوئی ہیں‘۔
’ان میں سے 10 ویڈیوز کو کامیاب قرار دیا گیا جبکہ 5 اضافی افراد کو اعزازی انعامات دیے گئے‘۔
میڈیا اتاشی ڈاکٹر نایف العتیبی نے کہا ہے کہ ’پاک، سعودی تعلقات ویڈیو گرافی مقابلہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترجمانی کرتا ہے‘۔
دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سفارتخانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں‘۔

شیئر: