Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

منشیات رکھنے پر دو سعودی شہری گرفتار

الجوف ریجن میں پولیس نے دو سعودی شہریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ممنوعہ طبی اور نشہ آور گولیاں برآمد کی ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق ادارہ امن عامہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ریجن میں پیٹرولنگ پارٹی نے دو مشکوک افراد کی تلاشی لی تو ان کے قبضے سے ممنوعہ طبی اورنشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔‘
ادارہ امن عامہ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے 29 ممنوعہ طبی گولیاں، 14 گرام کرسٹل اورنشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔
ملزمان کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کر کے انہیں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں سے ان کا کیس کرمنل کورٹ میں بھیجا جائے گا۔

شیئر: