Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

تبوک ریجن میں منشیات کے غیر ملکی سمگلر کو سزائے موت

اردنی شہری کو ممنوعہ نشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ تبوک ریجن میں ممنوعہ نشہ آور گولیوں کے ایک غیر ملکی سمگلر کو سزائے موت دی گئی ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’اردنی شہری حسین ابو الخیر کو ممنوعہ نشہ آور گولیاں سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’سمگلر کو پوچھ گچھ کے بعد فرد جرم عائد کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنائی تھی‘۔
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کے بعد ایوان شاہی نے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم جاری کیا تھا۔

شیئر: