Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سوا تین سال کے بعد وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سینچری بنا لی

یہ نومبر 2019 کے بعد اُن کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سینچری ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
انڈیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر وراٹ کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 28 ویں سینچری سکور کر لی ہے۔
اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز وراٹ کوہلی نے 100 رنز مکمل کیے۔
یہ نومبر 2019 کے بعد اُن کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی سینچری ہے۔
گزشتہ سوا تین برس کے عرصے میں سٹار بلے باز ٹیسٹ کرکٹ میں لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تھے۔
وراٹ کوہلی کی سینچری پر اُن کے ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں کھڑے ہو کر اُن کو داد دی جبکہ سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے بھی تالیاں بجا کر شاندار اننگز پر خراج تحسین پیش کیا۔
دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ سٹیڈیم سمجھے جانے والے احمد آباد میں وراٹ کوہلی کی بیٹنگ کو دیکھنے کے لیے چھٹی کے دن تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 480 رنز سکور کیے تھے۔ انڈیا کی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 430 رنز بنائے ہیں۔
سیریز کے پہلے دو میچز انڈیا نے جیتے جبکہ تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم فاتح رہی تھی۔

شیئر: