Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

جمعرات 9 مارچ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

گذشتہ دو دنوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مجموعی قیمت میں 4.43 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 282.30 روپے ہوگئی ہے۔
گذشتہ دو دنوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مجموعی قیمت میں 4.43 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔
جمعرات کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75.19، اماراتی درہم 76.86، بحرینی دینار 748.77، عمانی ریال 733.23، کویتی دینار 918.20 اور قطری ریال کی قیمت 77.37 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں  9 مارچ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید  283.1  اور قیمت فروخت 286.15 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74.2  اور قیمت فروخت  75 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید  76.8  اور قیمت فروخت  77.5 روپے رہی۔

شیئر: