Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

سوشل میڈیا پر جھوٹی معلومات کی وڈیو شیئر کرنے والا شہری گرفتار

شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا( فوڈو: سبق)
سعودی عرب میں الخبر پولیس نے ریاستی نظام کو نقصان پہنچانے والی جھوٹی معلومات پر مشتمل وڈیو شیئر کرنے والے ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ امن و عامہ نے ٹوئٹر کے اپنے اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ ’وڈیو میں جو غلط معلومات فراہم کی گئی ہیں وہ ریاستی نظام میں خلفشار پیدا کرنے کا باعث بن رہی تھیں‘۔
امن عامہ کا کہنا ہے کہ’ سوشل میڈیا پر وڈیو شیئر کرنے والے شہری کو قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔

شیئر: