Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

ریاض میں اسلحے کی نمائش اور وڈیو شیئر کرنے پر دو شہری گرفتار

نشاندہی کے بعد دونوں شہریوں کوحراست میں لیا گیا ہے ( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں پولیس نے ایک سماجی تقریب کے دوران اسلحے کی نمائش اور اس کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکرنے کے الزام میں دو سعودیوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ سماجی تقریب میں اسلحے کی نمائش کی ایک وڈیو سوشل مڈیا پر وائرل تھی۔ نشاندہی کے بعد دونوں شہریوں کوحراست میں لیا گیا۔ 
بیان میں کہا گیا کہ ایک شہری کو اسلحے کی نمائش کرنے اور دوسرے کو وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں انفارمیشن کرائم قانون کے تحت اس قسم کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر جاری کرنا جرم ہے۔

شیئر: