Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

جازان میں تین یمنی گداگر گرفتار

’گرفتار شدگان ٹریفک سنگل پر اور دکانوں کے سامنے گداگری کرتے ہوئے گرفتار ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد گداگری نے جازان شہر میں تین یمنی گداگروں کو گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان ٹریفک سنگل پر اور دکانوں کے سامنے گداگری کرتے ہوئے گرفتار ہوئے ہیں۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے ایک شخص ٹریفک سنگل پر خوشبودار پودے فروخت کرنے کے بہانے بلواسطہ طورپر گداگری کر رہا تھا۔‘
’جبکہ باقی دو دکانوں کے سامنے اپنی تنگدستی اور محتاجی ظاہر کرکے بلا واسطہ گداگری کے مرتکب تھے۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ جہاں کہیں بھی گداگر دیکھیں تو فوری طور پر ہمیں مطلع کریں۔‘

شیئر: