Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

مکہ میں ٹریفک حادثے کے باعث 6 طالبات زخمی

حادثے میں طالبات کی گاڑی سامنے سے آنے والے گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں ٹریفک حادثے کے باعث چھ طالبات زخمی ہو گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شارع جلیل پر ہونے والے حادثے میں طالبات کی گاڑی سامنے سے آنے والے گاڑی سے ٹکرا گئی ہے۔
طالبات کا تعلق ٹیکنالوجی کالج سے ہے اور حادثے کے وقت وہ گھر جا رہی تھیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’طالبات کے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہو گئی اور ٹکرانے کی وجہ سے دوسری گاڑی الٹ گئی۔‘
’اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی متعدد ٹیموں کو بلایا گیا جن کے ذریعہ طالبات کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔‘
 

شیئر: