Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے کویت کے یوم الوطنی پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے امیر کویت شیخ نواف کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق شاہ سلمان نے امیر کویت کو یوم الوطنی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ’کویت کے یوم الوطنی پر ہمیں مسرت ہے‘۔
’ہم کویت کے لیے ترقی و کامرانی اورسلامتی کی امید رکھتے ہیں اور دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں‘۔
اسی طرح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر کویت شیخ نواف الأحمد الجابر الصباح کو تہنیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔
ولی عہد نے کہا ہے کہ ’اس پر مسرت موقع پر ہمیں دلی خوشی ہے اور ہم آپ کے لیے صحت وعافیت اور کویت کے لیے مزید ترقی کی امید رکھتے ہیں‘۔

شیئر: