Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کرانے کی مہلت میں 4 دن باقی

’ناکارہ گاڑیوں کو ریکارڈ سے خارج کرانے کی مہلت یکم مارچ کو ختم ہوجائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ٹریفک نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو توجہ دلائی ہے کہ تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کرانے کی مہلت میں 4 دن باقی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ناکارہ گاڑیوں کو ریکارڈ سے خارج کرانے کی مہلت یکم مارچ کو ختم ہوجائے گی۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ہر طرح کی تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے خارج کرانے کی سہولت ہے‘۔
’ ان میں پرائیویٹ کار، پبلک ٹرانسپورٹ، پرائیویٹ ٹرانسپورٹ، چھوٹی بس، ٹیکسی، موٹر سائیکل اور تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی گاڑیاں شامل ہیں‘۔
’سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں آن لائن بھی اپنے ریکارڈ سے خارج کراسکتے ہیں‘۔
’مقررہ ٹریفک سینٹرز سے رجو ع کرکے بھی کارروائی مکمل کرائی جا سکتی ہے‘۔
 

شیئر: